dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

شہباز شریف سے ملاقات کےلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد، اچکزئی کو وزیراعظم ہاو¿س آنے کی دعوت

حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاو¿س کے علاوہ کسی تیسرے مقام کے تعین کی شرط مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملاقات وزیراعظم ہاو¿س میں ہی ممکن ہے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنائ اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کے لیے کسی متبادل مقام کی گنجائش نہیں، کیونکہ وزیراعظم ہاو¿س کسی فرد کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ ریاست کی ملکیت ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم ہاو¿س آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے۔رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم ہاو¿س کے علاوہ کسی دوسری جگہ ملاقات پر اصرار قابل قبول نہیں۔ ان کے مطابق ماضی میں بھی اس نوعیت کی شرائط سامنے آتی رہی ہیں، تاہم ملاقات کے لیے اس طرح کی ضد مناسب طریقہ کار نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات وزیراعظم ہاو¿س میں ہی کرنی ہے اور اس مقصد کے لیے کسی تیسرے مقام کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔مشیر وزیراعظم نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے سلسلے میں وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو دو خطوط ارسال کیے ہیں۔ ایک خط اپوزیشن لیڈر کے امریکا روانہ ہونے سے قبل جبکہ دوسرا ان کی واپسی کے بعد لکھا گیا۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حکومت اب اپوزیشن لیڈر کے جواب کی منتظر ہے۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی سے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کریں اور بتائیں کہ وہ کب وزیراعظم ہاو¿س تشریف لا رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملاقات کے ذریعے آئینی اور پارلیمانی معاملات پر بات چیت آگے بڑھائی جا سکے گی۔ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت آئینی عمل کا اہم حصہ ہے، اس لیے اس سلسلے میں رابطے اور پیش رفت اہمیت رکھتے ہیں۔سیاسی مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں مذاکرات کے عمل کو مناسب موقع نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے تحت قائم کیے گئے انتظامی سیٹ اپ کو مناسب وقت دیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پوری کمٹمنٹ کے ساتھ اس جنگ کو لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر تعاون کے لیے بات چیت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف قومی سطح پر مو¿ثر حکمت عملی کے لیے سیاسی تعاون اہمیت رکھتا ہے۔#/s#

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More