وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں تربیتی طیارے کے حادثے کے دوران انسانی جانیں بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے نوجوان حکمت اللہ سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے ملاقات میں ان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا، حکومت بلوچستان کی جانب سے حکمت اللہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا اور کہاکہ آپ پر فخر ہے، آپ جیسے نوجوان بلوچستان کے لیے مثالی کردار ہیں ، سکیورٹی فورسز ہمارے تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
