افواجِ پاکستان ملکی سرحدوں کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی دراندازی، دہشت گردی یا ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ افواجِ پاکستان ملک کی سرحدوں کے دفاع، علاقائی سالمیت کے تحفظ اور دشمن کی ہر جارحانہ کارروائی کا مو¿ثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ قومی سلامتی کے حوالے سے افوج پاکستان کا دوٹوک مو¿قف اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو مشرقی اور مغربی سرحدوں پر درپیش سکیورٹی چیلنجز اس امر کے متقاضی ہیں کہ سرحدی نگرانی، انٹیلی جنس نظام اور انسدادِ دہشت گردی کی کاروائیوں کو مزید مو¿ثر بنایا جائے۔ مشرقی سرحد پر کسی بھی ممکنہ جارحیت اور مغربی سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کی روک تھام کیلئے مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان مربوط تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی صلاحیت اور قومی عزم ملک کے دفاع کی اہم بنیادیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کا تحفظ صرف عسکری طاقت تک محدود نہیں بلکہ اس کیلئے داخلی استحکام، قومی یکجہتی، مو¿ثر سفارت کاری اور سرحدی علاقوں کی ترقی بھی ضروری ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد اور تعاون ناگزیر ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا واضح پیغام ہے کہ ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی یا دہشت گردی کے ذریعے امن کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قومی دفاع کے ساتھ ذمہ دارانہ سفارت کاری، علاقائی امن اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ قومی اتحاد، مضبوط دفاعی تیاری اور پائیدار انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی ہی ملکی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔
