بلوچستان کے کلاس فور ملازمین کی ون اسٹیپ ہائر اپ گریڈیشن منظور
کوئٹہ ،بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کی مسلسل جدوجہد اور م¶ثر نمائندگی کے نتیجے میں کلاس فور ملازمین کی ون اسٹیپ ہائر اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی۔ اپ گریڈیشن کا معاملہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیرِ التوا تھا، جسے ایسوسی ایشن کی قیادت نے مسلسل متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا۔اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ یونس زہری، جنرل سیکریٹری حاجی قائم خان کاکڑ اور فنانس سیکریٹری میر ظفر زہری نے اسپیشل سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی حبیب الرحمان کاکڑ اور ڈپٹی سیکریٹری بابر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کلاس فور ملازمین کو درپیش مسائل، ہائر اپ گریڈیشن کی ضرورت اور منظوری میں تاخیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد اپ گریڈیشن کی منظوری عمل میں لائی گئی۔اس فیصلے سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، گورنر سیکریٹریٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، بورڈ آف ریونیو اور لوکل گورنمنٹ بورڈ کے متعلقہ کلاس فور ملازمین مستفید ہوں گے۔ایسوسی ایشن کی قیادت نے اپ گریڈیشن کی منظوری کو ملازمین کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد، م¶ثر نمائندگی اور متعلقہ حکام کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے اس پیش رفت پر سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل احمد اور اسپیشل سیکریٹری حبیب الرحمان کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔ایسوسی ایشن کے رہنما¶ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ، درپیش مسائل کے حل اور سروس اسٹرکچر میں بہتری کے لیے جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔
