dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کا دالبندین و تفتان کا دورہ

ڈپٹی چیئرمین تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین حاجی حفیظ اللہ بادینی کی قیادت میں تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز کے ایک نمائندہ وفد نے ضلع چاغی، دالبندین اور تفتان کا چند روزہ تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد نے ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر چاغی، اسسٹنٹ کمشنر تفتان، ڈی ایس پی پولیس اور دیگر اعلی حکام سے الگ الگ اور مشترکہ اہم اجلاسوں میں شرکت کی، جن میں تفتان روٹ پر سفر کرنے والی بسوں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش درپیش مختلف درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔نمائندہ وفد میں ٹرانسپورٹ و بس کمپنیوں کے مالکان حاجی بابا جان شاہوانی، حاجی محمد بلال محمد حسنی، عبدالقدوس رخشانی، سعید احمد سمالانی، حاجی اللہ بخش بادینی، عامر شاہوانی، محمد ابراہیم ماندائی اور دیگر سینئر عہدیداران شامل تھے۔اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹ نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کی جانب سے متعدد فوری مسائل کو موقع پر حل کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈی سی چاغی، اسسٹنٹ کمشنر تفتان اور ڈی ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں کے مطابق باقی ماندہ حل طلب مسائل کو بھی جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا تاکہ تفتان روٹ پر مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو بلا تعطل اور محفوظ سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More