dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

تفتان: پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ پر تجارتی سرگرمیاں بحال

نوکنڈی بلوچستان پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ایف آئی اے امیگریشن گیٹ پر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق 19 اکتوبر کو پاکستان کی جانب سے ایران سے منسلک بارڈر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے تاجر برادری شدید ذہنی دبا اور مشکلات کا شکار ہو گئی تھی اور دونوں جانب مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئی تھیں تاہم وفاقی حکومت کی بہترین حکمت عملی اور کاوشوں سے آج پاک ایران سرحدی شہر تفتان بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے ارڈر کھلنے کے بعد تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان درآمد و برآمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ تاجر برادری نے بارڈر کھولنے پر حکومت پاکستان، ایف سی ساتھ، ڈپٹی کمشنر چاغی اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفتان: پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ پر تجارتی سرگرمیاں بحال

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More