dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا کلیئرنس آپریشن7دہشت گرد ہلاک

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب اور موثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتن ہندوستان کے تمام 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام 7 دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد اب گرد و نواح کے پورے علاقے کو بم اور آئی ای ڈیز (IEDs) سے محفوظ بنانے کے لیے سوئپنگ اور کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتن ہندوستان کی جانب سے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی بزدلانہ کوشش کو فورسز نے فورا ناکام بنا دیا تھا۔ ابتدائی جوابی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کیا، جبکہ گوادر شاہراہ کے قریب ایک ہوٹل میں پناہ لینے والے باقی 4 دہشت گردوں کو شدید محاصرے میں لینے کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More