راحیلہ حمید خان درانی کو بین الاقوامی اعزاز اتاترک انٹر نیشنل سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا
بلوچستان انٹر نیشنل تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سال 2026-27 کی پارلیمانی کار کردگی کار کردگی اور جمہوریت کے فروغ میں نمایاں خدمات پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کو بین الاقوامی اعزاز اتاترک انٹر نیشنل سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔محترمہ راحیلہ حمید خان درانی بلوچستان کی پہلی خاتون اسپیکر ہیں اور انہوں نے صوبے میں جمہوری اقدار، قانون سازی اور خواتین کے سیاسی کردار کے فروغ کے لیے تاریخی خدمات انجام دی ہیں۔چیئر مین بلوچستان انٹر نیشنل تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان او میں جدون نے کہا کہ یہ ایوارڈ دنیا کی سب سے بڑی انٹر نیشنل سول ایوارڈ سیریز کے تحت دیا جا رہا ہے۔
