dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

27 اکتوبر کشمیری عوام کی قربانیوںاور حقوق کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،سیدال ناصر

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے۔اپنے پیغام میں سیدال خان ناصر نے کہا کہ 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کی قربانیوں، مشکلات اور بنیادی حقوق کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پ±رامن حل کی ذمہ داری کا احساس دلانے کا بھی اہم موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی آزادی، انصاف اور بنیادی حقوق کے حصول کی جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق خدشات کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More