dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

نوشکی میں گرلز ڈگری کالج پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، جمال رئیسانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے نوشکی میں گرلز ڈگری کالج پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم طالبات کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ فعل ہے بلوچستان کی بہادر بیٹیوں کے حوصلے اور تعلیم حاصل کرنے کے عزم کو دہشت گردی سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا بلوچی روایات، اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے خلاف ہے بلوچستان کی بیٹیوں کے تعلیمی مستقبل کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی دہشت گردی کے خلاف بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیںزخمی طالبات کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوںتعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More