dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

بلوچستان، فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف مثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون گرا دیے گئے۔دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت ردِعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دئیے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More