dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ وسیع کیا جائیگا،وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال، امن و امان کے مسائل اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے اور وفاقی، صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام اور وفاقی وزراء نے شرکت کی، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا اور خیبرپختونخوا میں حکومتی امور، انتظامی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اجلاس کو خیبرپختونخوا میں حکومت کے مختلف شعبوں کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال بھی زیر بحث آئی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے جانے والے آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ دہشت گردی کے خطرات سے مو¿ثر انداز میں نمٹا جا سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے اعلان کردہ 160 ارب روپے کے پیکج پر عمل درآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے پیکج کے تحت اقدامات اور ان پر پیش رفت زیر غور آئی۔اجلاس میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور کے ساتھ خیبرپختونخوا میں انتظامی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی و مالیاتی اقدامات کو مو¿ثر بنانے پر توجہ مرکوز رہی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More