ایپکا واسا کے سال 2026-28ءکے انتخابات مکمل
ایپکا واسا کے سال 2026-28ءکے انتخابات مکمل، صدر سردار محمد اور جنرل عبدالقدوس سمیت دیگر کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ الیکشن برائے ایپکا واسا یونٹ الیکشن 2026-28کے حوالے سے 20 اکتوبر 2026 کو واسا یونٹ کے الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت کا غذات نامزدگی کیلئے کا نذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 2026-11-03 دن 12 بجے مقرر کی گئی اور کاغذات کی جانچ پڑتال کا وقت ایک بجے مقرر کیا گیاتھا، اور تین بجے تک کاغذات پر اعتراضات تحریری طور پر جمع کرنے کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں 03 نومبر 2026بوقت ساڑھے تین بجے تک صرف ایک پینل کی طرف سے کاغذات نامزدگی وصول ہوئی ہے اور جانچ پڑتال کے بعد پینل کے کاغذات منظور کئے گئے اور 3 بجے تک کسی دوسرے پینل کے کاغذات نامزدگی یا اعتراضات جمع نہیں کئے۔لہذا ( پھول پینل) کے صدر سردار محمد کاکڑ اور اُن کی پوری کا بینہ کو بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔جنرل سیکرٹری عبد القدوس ، سینئر نائب صدر (اول)، فہیم لانگوسینئر نائب صدر (دوئم)، ملک زاہدسینئر نائب صدر (سوئم) جما عبدالناصر ، جونیئر نائب صدر اول محمد اقبال، جونیئر نائب صدر دوئم آغا احمد شاہ، جونیئر نائب صدر سوئم مومن خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام علی، جوائنٹ سیکرٹری نثار احمد، پریس سیکرٹری شاہ نواز، فنانس سیکرٹری محمدا یوب خان، آفس سیکرٹری محراج الدین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
