بلوچستان پولیس میں بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفافیت کے ساتھ جاری
بلوچستان پولیس میں نئی بھرتیوں کے سلسلے میں قد و چھاتی کی پیمائش کے مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے دوڑ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج و چیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی عبدالحئی بلوچ نے کی۔ انہوں نے ٹیسٹ کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا اور امیدواروں کی جسمانی صلاحیتوں کو جانچنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھرتی ایک اہم ذمہ داری ہے جس کا مقصد ایسے اہل، باصلاحیت اور جسمانی طور پر فٹ نوجوانوں کا انتخاب کرنا ہے جو مستقبل میں عوام کی جان و مال کے تحفظ قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔
