تعلیمی سہولیات کی بہتری کےلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں‘فیصل جمالی
4نومبر ا±ستامحمد۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی علاقے کی مجموعی تعمیر و ترقی عوامی فلاح و بہبود اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کے لیے سردارزادہ ضرار خان جمالی کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مختلف ترقیاتی منصوبوں کا وقتاً فوقتاً دورہ کرکے کام کی رفتار معیار اور پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار معیاری اور دیرپا بنیادوں پر مکمل کیا جا سکےاسی سلسلے میں آج سردارزادہ ضرار خان جمالی نے اسسٹنٹ کمشنر ا±ستامحمد ماریہ شمون کے ہمراہ زیرِ تعمیر ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے لائبریری کی زیرِ تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا انہوں نے لائبریری میں طلباءو طالبات کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور مختلف شعبہ جات کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی معلومات حاصل کیںواضح رہے کہ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام علاقے کے طلباءو طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات معلوماتی وسائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اس منصوبے کے تحت طلباءاور طالبات کے لیے الگ الگ پورشن مختص کیے جا رہے ہیں تاکہ دونوں کو ایک سازگار باوقار اور پ±رسکون تعلیمی ماحول میسر آسکے اور وہ بغیر کسی دشواری کے مطالعے تحقیق اور جدید معلومات کے حصول سے استفادہ کر سکیںڈیجیٹل لائبریری کی تکمیل سے نہ صرف طلباءو طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ نوجوان نسل میں مطالعے تحقیق اور علم کے حصول کے رجحان کو بھی فروغ ملے گا یہ منصوبہ علاقے کے تعلیمی مستقبل کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کو جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اسسٹنٹ کمشنر استامحمد ماریہ شمعون نے کہا کہ یہ منصوبہ استامحمد کی عوام کے لیے ایک اہم ھے جس سے ان کے بچے جدید علوم سے مستفید ہو سکیں گے۔
