dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

سینیٹر کامران مرتضی کے بھائی کی دکان سیل کرنا سیاسی انتقام ہے، جے یو آئی کوئٹہ

جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی ابوبکر، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطا محمد شمشوزئی نے کہا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضی کے بھائی کی دکان سیل کرنا حکومتی بدنیتی سیاسی انتقام اور عدم برداشت کی بدترین مثال ہے۔ یہ اقدام حکومتی بوکھلاہٹ اور مخالفین کو دبانے کی ناکام کوشش کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر کامران مرتضی کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے نااہل حکمرانوں کو آئینہ دکھایا اور ان کی ناقص حکمرانی عوام دشمن پالیسیوں اور نااہلی پر آواز بلند کی۔ حکومت سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے اپنی اصلاح کرے اور انتقامی کارروائیوں سے فوری باز آئے۔ رہنماں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے تعمیر کو اپنا اصول بنایا ہے۔ جمہوری معاشرے میں اختلافِ رائے کو برداشت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکمرانوں نے سیاسی تنقید کا جواب دلیل اور کارکردگی سے دینے کے بجائے انتقامی اقدامات کا راستہ اختیار کر رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ جب جمعیت علما اسلام کی قیادت اور جماعت کے خلاف کرپشن یا دیگر الزامات کے ذریعے دبا ڈالنے میں ناکامی ہوئی تو حکومت نے انتقامی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا۔ شہریوں کو غیر ملکی قرار دے کر بلیک میل کرنا کاروبار بند کرنا اور ذاتی و معاشی نقصان پہنچانا حکومتی جبر اور سیاسی عدم برداشت کی افسوسناک مثالیں ہیں انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علما اسلام کے قائدین اور کارکنان ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔ جماعت نے ہمیشہ آئین، قانون، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کی ہے اور ہر قسم کے ظلم، جبر اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹر کامران مرتضی کے بھائی کی دکان فوری طور پر کھول کر کاروبار بحال کیا جائے اور حکومت سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے سے گریز کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More