dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

اگست سے اکتوبر تک امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ڈی آئی جی کوئٹہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس فرنٹ لائن آف ڈیفنس ہے جس میں ایف سی ہمارے ساتھ ہے یہ ہم سب کی جنگ ہے جس کو ہم سب نے ملکر لڑنا ہے اس جنگ میں بلوچستان پولیس کے آفیسران اور اہلکاروں سمیت 1500 جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرکے شہادت کا رتبہ پایا ہے۔ سریاب بینک ڈکیتی کے ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں پولیس کی موثر حکمت عملی اور اقدامات سے اگست سے اکتوبر تک امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور کرائم میں 30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے اے ٹی ایف سمیت جدید تربیت کی فراہمی جدید اسلحہ ، گاڑیاں، سازو سامان ، بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل ، ایس ایس پی سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ دوست محمد بگٹی ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ دوستین دشتی ، ایس ایس پی نعیم شاہد ، اے ایس پی سٹی سامیہ سلیم ، ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو عبدالستار اچکزئی، ایس پی سٹی ڈویژن آصف غفور ، ایس پی صدر ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے بتایا کہ کوئٹہ میں ماہ اگست ،ستمبر اور اکتوبر میں اسٹرئٹ کرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا ہے پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے ایک منظم گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 70 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا تاجر ہاشم نورزئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کیس کو حل کیا تین ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی میں 20 سے زائد ملزمان مارے گئے، گرفتاریاں بھی ہوئیںاس کے علاوہ پولیس کے 20 مقابلوں میں 20 ملزمان منطقی انجام کو پہنچے 127 مقابلوں میں 9 پولیس اہلکار ، جبکہ 127 ملزمان زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ کرائم اور وارداتوں پر قابو پانے کے لئے کمیونٹی اور تاجر تعاون کررہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں قانون ے شکنجے میں جکڑ رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پولیس کو مکمل تعاون اور سپورٹ فراہم کرکے وسائل دیئے جارہے ہیں اور آئی جی پولیس کے وژن کے مطابق پولیس کے استعداد کار کوبڑھایا جارہا ہے اور پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے جدید سازو سامان ، گاڑیوں ، بکتر بند کے علاوہ جدید اسلحہ ، کمیونیکیشن سسٹم دیا جارہا ہے اور نوجوانوں کو جرائم اور دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے اے ٹی ایف سمیت جدید تربیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں پاکستان پرچم فروخت کرنے والوں پر دستی بم حملے ہوتے تھے اس سال کوئی حملہ نہیں ہوا پولیس اپنا کام بہتر طور پر کررہی ہے جس میں ایف سی اور انٹیلی جنس ادارے بھی تعاون کررہے ہیں تاکہ بلوچستان کو محفوظ بنایا جاسکے اور لوگوں کو ماہ اگست کے مہینے میں تھریٹ کی وجہ سے چیکنگ ، ناکوں اور دیگر حوالوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کوئٹہ میں پولیس سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کررہی ہے سی ٹی ڈی بھی عوام کی خدمت میں مشغول ہے ہم پر تنقیدکرے جس سے ہم اپنی اصلاح کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے آنے والے دنوں میں حالات میں مزید بہتری آئے گی کوئٹہ اور بلوچستان کو محفوظ بنانے میں تمام ادارے ملکر اقدامات کررہے ہیں۔ بلوچستان پولیس کے آفیسران سمیت 15سو جوانوں نے اس وطن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیاپولیس فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہے لیکن ہم اکیلے نہیں ہیں ایف سی بھی ہمارے ساتھ ہے یہ ہم سب کی جنگ ہے دہشت گردی کے خلاف ہم نے ملکر یہ جنگ لڑنی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور تیزاب گردی کیس کا ملزم اپنے منطقی انجام کو پہنچا، لاک اپ اور تھانے کے اندر کسی ملزم کا انٹرویو کرنا غیرقانونی اقدامات ہے ہمارے پاس ایک غیررسمی اطلاع آئی تھی بچوں کے ہراسگی سے متعلق تو پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کیاجس بچے کے ساتھ اگرکوئی زیادتی ہوئی ہے تو اسے انصاف ملے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں میرٹ پر ڈیجیٹل نظام کے تحت بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہیںاور مزید جانچ پڑتال بھی جاری ہے ۔ 400 پولیس اہلکاروں کی تحقیقات کی گئی اور یہ عمل تواتر کے ساتھ جاری ہے ہماری صفوں میں کالی بیڑوں کے لئے کوئی جگہ نہیں سریاب میں بینک ڈکیتی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملوث ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کی تفتیش سی ٹی ڈی کررہی ہے مذکورہ ڈکیتی کے بعد بھی ڈکیتی کی واردات کی اطلاعات تھی پولیس نے موثر انتظامات کئے اور کوئی واردات نہ ہوئی آئی جی پولیس کی جانب سے بینکوں کو سیکورٹی حوالے س محفوظ بنانے کے لئے ایپ متعارف کرائی گئی ہے بینک عملے کی نا اہلی کی وجہ سے بروقت اطلاع نہیں ملی لیکن شہریوں کی جانب سے اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان 9 منٹ میں واردات کرکے چلے گئے تھے اگر بینک کی جانب سے بروقت اطلاع ملتی تو پولیس چار منٹ میں موقع پر پہنچتی اور صورتحال مختلف ہوتی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بی سے ایریا میں تبدیل کرنے کے لئے لیویز کو 84 فیصد علاقے سے پولیس میں ضم کیا گیا جس میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دو قسم کے قتل ہوتے ہیں ایک ذاتی دشمنی ،لڑائی جھگڑے جبکہ دوسرا ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس نے موثر کارروائیاں کرتے ہوئے ٹیکنیکل شواہد کے ذریعے 85 سے 87 فیصد قتل کے کیسز حل کئے ہیں۔ اب شہریوں کو اپنے مقدمات کے اندراج کے لئے تگ و دو نہیں کرنا پڑے گی تھانوں میں آنے والے سائلین کی آڈیو ریکارڈنگ کا سسٹم نصب کیا گیا ہے پولیس عوام کی محافظ اور خدمتگار ہے کیونکہ ہم عوام کے ٹیکس سے تنخواہ اور مراعات لیتے ہیں ہم عوام کے خادم ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صوبے میں انسرجنسی کے دوران پولیس فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داری نبھارہی ہے کوئٹہ میں 32 تھانے لوگوں کی خدمت کیلئے موجود ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھاگ، کرخ اور سنسر تھانے پر حملے ہوئے پولیس نے جوابی کارروائی کی تھانوں کی دیواریں پختہ کی گئیں ہے اور حکومت کی جانب سے پولیس کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مالی اور سازو سامان سمیت تمام وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی ایس سی آئی ڈبلیو دوست محمد بگٹی نے بتایا کہ سیریئس کرائم ونگ نے اس سال 54 گینگز کو بے نقاب کرکے 2011 ان کے ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ چوری ہونے والی 29 اور چھینی گئی 7 گاڑیاں، چھینے گئے 179 موٹر سائیکل جبکہ چوری ہونے والے 160 موٹر سائیکل برآمد کئے کارروائیوں میں ایس ایم جی 33، رائفل 51 شارٹ گن 28، پسٹل 604 ، راﺅنڈ 14 ہزار 116، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں 137 قبضے میں لیں۔ اس کے علاوہ چرس 1236 کلو گرام ، ہیروئن 525 گرام، آئس 32.17 کلو ، کرسٹل 195 گرام ، افیون 14 کلو ، شراب کی 329بوریاں قبضے میں لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More