dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کےلئے جامع اقدامات کر رہے ہیں‘ظہور بلیدی

صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت مختلف شعبوں میں جامع اقدامات کر رہی ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت، انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، جن کے تحت متعدد منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام ”گند و نند“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تعلیمی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے ساڑھے 14 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں، جبکہ اسکولوں میں تدریسی معیار بہتر بنانے کے لیے کیمسٹری، فزکس، بائیولوجی اور انگریزی کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ تعینات کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ اسی طرح صحت کے شعبے میں اصلاحات اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔میر ظہور احمد بلیدی نے نوجوانوں کے حوالے سے حکومتی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 16 ارب روپے کی لاگت سے یوتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضوں، فنی مہارتوں اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت 30 ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر بیرون ملک روزگار کے حصول کے لیے بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھی مختلف اسکیموں پر کام ہو رہا ہے۔صوبائی وزیر نے ضلع کیچ میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقہ انتخاب میں کئی اہم منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ تربت میں گرین بس سروس کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے شہریوں بالخصوص کم آمدنی والے اور متوسط طبقے کو سفری سہولت فراہم ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیچ میں کیتھ لیب کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے ماڈل ولیج کا منصوبہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔انہوں نے بعض قوم پرست جماعتوں کے سیاسی مو¿قف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ماضی کے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی منفی مہم چلائی جاتی رہی ہے۔ ان منصوبوں میں حب انڈسٹریل زون، سی پیک، گوادر پورٹ، گیشکور ڈیم اور ساو¿تھ بلوچستان پیکیج شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پروگرام کے دوران تربت پریس کلب کے صدر حافظ صلاح الدین سلفی نے بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے پریس کلب کے لیے 20 لاکھ روپے کی ریگولر گرانٹ کی منظوری اور اجرا میں تعاون پر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے درخواست کی کہ پریس کلب کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ ریگولر گرانٹ میں اضافہ کرکے اسے 50 لاکھ روپے کیا جائے، جبکہ صحافیوں کے لیے جرنلسٹس ہاو¿سنگ اسکیم کی منظوری اور عملی پیش رفت میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More