وزیراعظم بلوچستان کی ترقی، خوشحالی کےلئے پ±رعزم ہیں‘سیدال ناصر
کوئٹہ /اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور صوبے سے پسماندگی کے خاتمے کے لیے پ±رعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، معدنی ذخائر اور زرعی امکانات سے مالا مال ہے، جنہیں مو¿ثر انداز میں بروئے کار لا کر صوبے کی معاشی صورتحال تبدیل کرنے اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاو¿س میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں محمد حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی و پارلیمانی امور، بلوچستان کی ترقی، معاشی چیلنجز، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور قومی خوشحالی کے لیے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے حمزہ شہباز شریف کی سیاسی خدمات، عوامی خدمت اور جمہوری و پارلیمانی سیاست کے لیے ان کی طویل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ان کی خدمات اور انتظامی تجربے کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وفاقی سطح پر انہیں سونپی گئی نئی ذمہ داری حکومت، پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کے درمیان رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی مسائل کے مو¿ثر حل میں معاون ثابت ہوگی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اس عزم کا مظہر ہیں کہ صوبے کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دانش اسکولز کے قیام کے اقدام کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ یہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانش اسکولز تعلیمی تفاوت کم کرنے، نوجوان نسل کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔بلوچستان کی معیشت میں زراعت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سیدال خان ناصر نے صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات، بالخصوص گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 50 فیصد سبسڈی کی فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مل کر کسانوں کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات زرعی شعبے کو مضبوط بنانے، پیداوار میں اضافے اور دیہی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی معاونت سے زرعی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے اور دیہی آبادی کے لیے معاشی مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور وفاقی اداروں میں صوبائی کوٹے کے تحت بھرتیوں کے حالیہ اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ان کی معاشی خودمختاری اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ان اقدامات کو وفاقی اداروں میں بلوچستان کے نوجوانوں کی بہتر نمائندگی اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔سیدال خان ناصر نے وزیراعظم کے وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام ”گھر ہو تو اپنا“ کے آغاز کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کم اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کو آسان شرائط پر اپنے گھر کی سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے ہاو¿سنگ قرضوں کی فراہمی، ابتدائی دس سال کے لیے پانچ فیصد رعایتی شرحِ منافع اور بیس سال تک کی ادائیگی کی مدت عام شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے مستحق خاندان مستفید ہو سکیں گے۔ یہ اقدام تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے، معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔کاروباری اور تجارتی حلقوں کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاشی سرگرمیوں کے فروغ، کاروباری شعبے کی معاونت اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر، سرمایہ کار اور کاروباری افراد ملکی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہیں۔ حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں میں سہولت، سرمایہ کاری کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی معاونت کے اقدامات ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع معاشی امکانات کے حامل صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھول سکتا ہے۔سیدال خان ناصر نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں قومی ترقی، معاشی استحکام اور بین الاقوامی سطح پر روابط کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ، ملکی سلامتی کے استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ معاشی و اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مو¿ثر ہم آہنگی پاکستان کے عالمی تشخص کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قومی مقاصد کے حصول کے لیے قیادت اور مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی وسائل، بالخصوص بلوچستان کے معدنی ذخائر کو جدید تقاضوں کے مطابق بروئے کار لانے سے سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنی ان مثبت کاوشوں کو مزید آگے بڑھائے گی اور بالخصوص صوبے کے کسانوں، تاجروں اور کاروباری طبقے کو مزید ریلیف اور سہولیات فراہم کرنے پر مزید توجہ دے گی۔ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمان کے مو¿ثر کردار، سیاسی مفاہمت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے سیاسی قیادت کے درمیان مسلسل رابطہ اور مشاورت ناگزیر ہے۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں، سیاسی ہم آہنگی اور قومی مفادات کو سیاسی وابستگیوں پر ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومتی اقدامات کے تسلسل اور بالخصوص بلوچستان کی معاشی و سماجی ترقی پر توجہ کے ذریعے ملک میں جامع ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ مزید ہموار ہوگی۔ملاقات کے اختتام پر حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ملک میں پارلیمانی جمہوریت کے فروغ اور عوام کی بہتر سہولت کے لیے قانون سازی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے آئینی اداروں کے استحکام، قانون سازی کے عمل کو مو¿ثر بنانے اور پارلیمانی جمہوریت میں عوامی شرکت بڑھانے کے لیے سیدال خان ناصر کی بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاوشوں کو بھی سراہا۔
