dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

وسائل سے متعلق فیصلے قوم کو اعتماد میں لیے بغیر قبول نہیں کیے جائیں گے، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت پر طلبہ، اساتذہ اور دینی مدارس کے خلاف اقدامات کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنے طرزِ عمل سے عوام میں اپنے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں، تاہم دباو¿، انتقامی کارروائیوں اور کردار کشی کے ذریعے ان کی آواز اور مو¿قف تبدیل نہیں کرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طلبہ اور اساتذہ کو اجتماعات منعقد کرنے سے روک کر تعلیم، طالب علم اور استاد کے حوالے سے اپنی سوچ واضح کر دی ہے۔قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے سوال اٹھایا کہ ملک میں پالیسیاں کون بنا رہا ہے اور فیصلے کون کر رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ جنہیں نامعلوم کہا جاتا ہے، وہ سب ہمیں معلوم ہیں۔ حکمرانوں کو سوچنا چاہیے کہ ان کے اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی نفرت صرف حکومت تک محدود رہے گی یا اس کا رخ ملکی نظام کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔جے یو آئی سربراہ نے اپنی سیاسی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ 34 سال سے سیاست کر رہے ہیں اور اس عرصے میں کسی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ان کے بقول انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں کرپشن کے کسی مقدمے کا سامنا نہیں کیا اور صرف ختم نبوت کے معاملے پر ایک مرتبہ عدالت گئے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ملک میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جیسے وہ بڑے بدعنوان ہوں، جبکہ ان کی کردار کشی کے لیے مختلف نوٹس اچھالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ ان کا اصل مو¿قف بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔مولانا فضل الرحمٰن نے احتساب کے اداروں پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے یہ سوال نہیں کیا جاتا کہ وہ دس یا بیس سال کے دوران لاکھوں ایکڑ اراضی کے مالک کیسے بن گئے اور سیاست میں آنے والے افراد بڑے سرمایہ کار کیسے بن گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقدمات، سزاو¿ں اور قید کا سامنا کرنے والے بعض افراد وفاداری کا اعلان کرتے ہی تمام الزامات سے بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان، جماعت کے اہم ذمہ داران اور کاروباری ساتھیوں پر دباو¿ ڈالا جا رہا ہے، لیکن وہ ایسے دباو¿ کے عادی ہیں اور اپنے حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور لوگ اشتعال دلاتے ہیں، جبکہ بہادر لوگ اشتعال میں نہیں آتے۔تعلیم اور تربیت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ضروری ہیں، تعلیم کے بغیر اندھیرا اور تربیت کے بغیر انسانیت نامکمل ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دینی مدارس کو سرکاری کنٹرول میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالانکہ مدارس صرف مذہبی پیشوا نہیں بلکہ دین کی تعلیم اور انسانی زندگی کی رہنمائی کرنے والے علما پیدا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علمائے دین انبیائ کے وارث ہیں اور ان کا مقصد دولت کمانا نہیں بلکہ انسانیت کی رہنمائی کرنا ہے۔ شریعت کا اولین تقاضا غلامی سے نجات اور جبر کے سامنے سر نہ جھکانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لیے قانون سازی کی، جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو آج تک نظرانداز کیا جا رہا ہے۔جے یو آئی سربراہ کے مطابق اسلام محض عبادات تک محدود نہیں بلکہ اس کا اپنا سیاسی، معاشی اور سماجی نظام بھی ہے۔ قرآن کا تصور آزادی، معاشی خوشحالی اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود پر مبنی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں وفاداری کا معیار وطن سے محبت کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی پیروی بنا دیا گیا ہے۔ ان کے بقول ماضی میں انگریز کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو غدار کہا گیا اور آج بھی اختلاف کرنے والوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دعویٰ اور مو¿قف کچھ ہے، لیکن ذرائع ابلاغ میں بحث کسی اور معاملے پر ہو رہی ہے۔ میڈیا کو چاہیے کہ نوٹس اچھالنے کے بجائے ان کا اصل مو¿قف اور ملک کے حقیقی مسائل عوام کے سامنے لائے۔خیبر پختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے سوال کیا کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ان اقدامات کے مقاصد واضح کیے جانے چاہییں۔انہوں نے قبائلی علاقوں میں آپریشنز کے حوالے سے بھی سوال اٹھایا کہ ان کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے یا معدنی ذخائر پر قبضہ کرنا؟ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہاڑوں میں موجود معدنی وسائل، سمندری ساحل اور جزائر کس کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ صوبوں کے وسائل پر قبضے اور قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں کمی کی کوششیں بھی تشویش کا باعث ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے فاٹا انضمام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے نتائج اب سامنے آ رہے ہیں اور دس سال بعد خود اس فیصلے کو غلط قرار دیا جا رہا ہے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی کی بنائی ہوئی جماعت نہیں بلکہ انگریز کے خلاف آزادی کی تحریک کا تسلسل ہے۔ ان کے مطابق جماعت کو اشتعال دلانے کے حربے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے اور وہ اس کے دفاع، نظام اور قومی امانتوں کا تحفظ کریں گے۔ ان کا واضح مو¿قف تھا کہ تحریک تشدد کا نام نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے اور دباو¿ کے ذریعے ان کا بیانیہ تبدیل نہیں کرایا جا سکتا۔مولانا فضل الرحمٰن نے زور دیا کہ صوبوں کے وسائل، معدنی ذخائر، سمندری ساحل اور جزائر عوام کی ملکیت ہیں۔ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر صوبوں کے حقوق اور وسائل سے متعلق فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو مطمئن کریں، ان کی تشویش دور کریں اور تحفظات کا واضح جواب دیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More