dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ملک کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے ۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاست کو ری سیٹ کرنا پڑے گا ۔ وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ نئے جھگڑے اور بحث چھیڑنے کے بجائے انکا اعتماد بحال کریں ۔ سیلاب متاثرین کے لئے مزید بیس لاکھ گھر بنائیں گے ۔ سیلاب متاثرین کے لئے دس لاکھ گھروں کی تکمیل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے بلاول کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کے لئے گھر بنا کر دینے کا پہلا مرحلہ مکمل کر دیا ۔ دس لاکھ گھر تعمیر ہو گئے ۔ دوسرے مرحلے میں بیس لاکھ گھر بنائے جائیں گے ۔ گھر بنانے کا ورلڈ ریکارڈ نیپال کے پاس تھا ۔ جہاں زلزلے کے بعد سات لاکھ گھر بنائے گئے تھے تاہم اب سندھ حکومت نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میںپاکستان سمیت پوری دنیا بد ترین معاشی بحران سے گزر رہی ہے ۔ مشکلات کے باوجود اتنے گھروں کی تعمیر خوش آئند ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ چاہے کوئی بھی صوبہ ہو، عوام اپنے مسائل کے حل اور ریلیف کے لیے اپنی حکومتوں کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں اور سندھ حکومت اپنے شہریوں کی توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ 10 لاکھ گھروں کی یہ تعمیر وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے ممکن بنائی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ صرف چھت یا گھروں کی فراہمی کا معاملہ نہیں، بلکہ اس منصوبے کے ذریعے ان تمام متاثرہ خاندانوں کو باقاعدہ طور پر ان کی اپنی زمینوں کا مالک بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ قدم پاکستان کی تاریخ میں سال 1970 کے بعد زمینوں کی منتقلی کا سب سے بڑا اور انقلابی منصوبہ ہے، جس سے غریب اور بے گھر افراد کو مستقل بنیادوں پر سماجی و اقتصادی تحفظ حاصل ہوا ہے۔اپنے خطاب میں پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ نے گزشتہ دنوں تاریخ کے بدترین اور انتہائی تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، جس سے لاکھوں لوگ بے گھر اور سڑکوں پر آ گئے۔اسی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکومت نے متاثرین کی بحالی کا عزم کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 20 لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے، تاکہ ہر متاثرہ خاندان کی دوبارہ آبادکاری یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک جن شدید معاشی مشکلات اور مالی بحران سے گزر رہا ہے، ان حالات کے باوجود اتنے بڑے اور بین الاقوامی معیار کے منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل انتہائی خوش آئندہ اور قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں تو نفرت اور تقسیم کی سیاست کے لئے نہیں بلکہ معاشی تحفظ کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہا مشکلات کا شکار خاندانوں کو گھر بنا کر دئیے ۔ جن کے پاس مالکانہ حقوق نہیں تھے انکو زمین کا مالک بنایا ۔ گھروں کے ماللکانہ حقوق خواتین کو دئیے گئے یہ تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ ٹرانسفر کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا روٹی ، کپڑا مکان کے ساتھ دس لاکھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے یہی فرق ہے ہم میں اور ان سیاستدانوں میں جو ملک کے امیر اور کاروباری طبقہ کو مزید امیر بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی چاہتی ملک غریب عوام کی آواز پر چلے ۔ اس سے ملکی معیشت ترقی کرے گی ۔ انہوں نے کہا گذشتہ سیلاب میری اور وزیر اعلی کی آنکھوں کے سامنے آیا اس وقت ہم لاڑکانہ کے دورے پر تھے ۔ تاریخ میں اتنی بڑی قدرتی کبھی نہیں آئی اس مشکل میں عوام سے کیا گیا گیا وعدہ تین سال کے اندر پورا کر کے دکھایا ۔ انہوں نے کہا وفاقی ادارے ورلڈ بینک سے کہہ رہے تھے صوبائی حکومتیں نااہل ہیں ہمیں فنڈز دیں ہم صوبوں میں گھر بنا کر دیں گے تاہم ہمارے کہنے پر ورلڈ بینک کے نمائیندوں نے صوبائی حکومت پر اعتماد کیا اور صو بائی حکومت نے ان کے اعتماد پر پورا اتر کر دیکھایا ۔ وفاق نے بلوچستان میں تین سال میں تیس ہزار گھر بنا کر دئیے ہم نے دس لاکھ بنا ئے ۔ مخالفین سندھ حکومت کو کرپٹ کہتے ہیں ۔ اگر ہم کرپٹ تھے تو عالمی بینک کا تنا بڑا منصوبہ اتنی شفافیت سے کیسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ دعوی سے کہتا ہوں کہ اس منصوبے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی اس کے لئے عالمی ادارے تحقیقات بھی کروا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا مخالفین سندھ میں تعلیمی بحران پر تنقید کرتے ہیں وہ یہ نہیں پوچھتے ایسا کیوں ہے ایسا اس لئے ہیں کہ تین بار ہمارے پچاس فیصد تعلیمی ا دارے سیلابی آفت کی نذر ہوے جو ہم نے دوبارہ تعمیر کئے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دو ہزارا تئیس کے سیلاب کے بعد تعلیمی ادروں کی بحالی میں ہمارا ساتھ دیا جبکہ اس پہلے ایک وزیراعظم تھا جس نے سندھ میں سیلاب آنے پر ایک روپیہ بھی ہمیں نہیں دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا ۔ اس وقت ملک بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے جس نے نمٹنے کے لئے تمام سیاست کو ری سیٹ کرنا ہو گا ۔ وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ نئے جھگڑے اور بحث چھیڑنے کے بجائے ان کا اعتماد بحال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لئے خوشخبری ہے حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں وفا قی اور صوبائی نمائندوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا جبکہ صوبے اپنے اپنے امور خود بخوبی نبھائیں گے جبکہ اس سلسلے میں ایک دوسر سے بھر پور تعاون کیا جائے گا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More