سرحدی تجارت کا فروغ صوبے کی معیشت کےلئے انتہائی اہم ہے‘علی مدد جتک
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کے بلوچستان میں سرحدی تجارت کے فروغ، عوام کو روزگار کی فراہمی اور بندوق کے کلچر کے خاتمے سے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بھی بلوچستان میں امن، معاشی استحکام اور عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کا فروغ صوبے کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، ہزاروں خاندانوں کا روزگار بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے۔ تجارتی راستوں کو قانونی اور منظم انداز میں فعال بنانے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے بندوق کے کلچر کی بجائے تعلیم، شعور، تجارت اور روزگار کو فروغ دینا ضروری ہے۔
