dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس حب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) حب، تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DDEOs)، آر ٹی ایس ایم (RTSM) کے نمائندے، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اور یونیسیف (UNICEF) کے نمائندے نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع حب کے سرکاری تعلیمی اداروں کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار، افسران کی وزٹ رپورٹس، اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری اور تعلیمی اداروں میں دستیاب بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اپنے اپنے علاقوں کے تعلیمی اداروں کی صورتحال، دوروں کے نتائج اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران مسلسل غیر حاضر (Chronic Absentees)، عارضی یا کبھی کبھار غیر حاضر (Casual Absentees) اور عادی طور پر غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے معاملات کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔ ریکارڈ اور وزٹ رپورٹس کی روشنی میں دو مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف ملازمت سے برطرفی کی سفارش کی گئی، جبکہ عارضی اور عادی غیر حاضری کے مرتکب اساتذہ کی تنخواہوں سے قواعد و ضوابط کے مطابق کٹوتی کی سفارش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر حب نے ہدایت کی کہ تمام تعلیمی افسران اپنے متعلقہ علاقوں کے اسکولوں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور اساتذہ و دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں غیر حاضری اور فرائض سے غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس سلسلے میں م¶ثر نگرانی اور جوابدہی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے۔اجلاس میں اسکولوں میں پینے کے صاف پانی، بجلی، واش رومز، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی کمی کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے م¶ثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آسکے۔ڈپٹی کمشنر حب نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اساتذہ کی باقاعدہ حاضری، تدریسی معیار، افسران کی م¶ثر مانیٹرنگ اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More