dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

سرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں، زرک مندوخیل

رکنِ بلوچستان صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایوان میں سرداری نظام کے خاتمے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے زرک خان مندوخیل نے واضح کیا کہ وہ ایسے سرداروں اور نوابوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے جو عوام پر ظلم ڈھاتے ہیں اور پاکستان کو نہیں مانتے، تاہم آج بھی صوبے میں ایسے متعدد محبِ وطن سردار اور نواب موجود ہیں جو پاکستان اور بلوچستان کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کے عمل میں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف بگٹی میر سرفراز بگٹی سمیت صوبے کے دیگر کئی سردار اور نواب ایسے ہیں جو اپنے علاقوں میں تعلیم کے فروغ، سماجی بہبود اور مجموعی ترقی کے لیے نمایاں اور مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے تمام قبائلی عمائدین کو ایک ہی صف میں کھڑا کرنا درست نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More