گیس بجلی کی بلا تعطل کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات اور گیس بجلی کی بلا تعطل کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف وفود سے سراوان ہا¶س کوئٹہ میں ملاقات کے دوران ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس پریشر میں کمی اور دیگر بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ حکام تک عوامی شکایات پہنچانے اور ان کے حل کے لیے موثر اقدامات اٹھاکر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
