ہم کسی قاتل اور ظالم کی حمایت نہیں کرتے، میر یونس عزیز زہری
بلوچستان صوبائی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میر یونس عزیز زہری نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کے کہنے پر چور اور ڈاکو نہیں بن سکتے اور نہ ہی وہ کسی قاتل یا ظالم کی حمایت کرتے ہیں۔ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ وہ ماضی میں نوابوں کے مدمقابل انتخابات لڑ چکے ہیں اور ہمیشہ سرداروں کا مقابلہ جمعیت علمائے اسلام نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں نواب کا داماد کہا جاتا ہے تو انہیں اس بات پر فخر ہے، جبکہ سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ دلایا۔اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ وہ اور ان کی جماعت قاتلوں اور ظلم و بربریت کرنے والوں کے ہمیشہ خلاف رہے ہیں اور آئندہ بھی خلاف رہیں گے۔ اسما جتک کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ خضدار میں اسما جتک کیس کے دوران ان کا اپنا بھتیجا شہید ہوا اور اس معاملے میں جمعیت علمائے اسلام اور ان کے خاندان نے عملی قربانی دی ہے۔
