dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ایس سی او فورم میں پاکستان کی شرکت اہمیت کی حامل ہو سکتی ہے‘سینیٹر عبدالقادر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں 20 سے 22 نومبر تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے ”تہذیبی مکالمے کے فورم“ میں پاکستان کی ممکنہ شرکت سفارتی، تہذیبی اور علاقائی اہمیت رکھتی ہے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کو فورم میں شرکت کی باضابطہ دعوت موصول ہو چکی ہے حکومت تمام متعلقہ اداروں اور فریقوں سے مشاورت کے بعد قومی مفادات اور سفارتی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ اگر پاکستان شرکت کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے اپنا ثقافتی ورثہ اجاگر کرنے، ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ ثقافتی تعاون بڑھانے اور علاقائی روابط مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اس کثیرالجہتی فورم کو اپنے قومی مفادات کے مطابق استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیاسی تنازعات پر پاکستان کا اصولی مو¿قف برقرار ہے اور فورم میں ممکنہ شرکت کو کسی سمجھوتے سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے طرزِ عمل نے ماضی میں تہذیبی روابط، مکالمے اور علاقائی تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کو مکالمے اور ثقافتی روابط کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More