سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز،16 خارجی ہلاک
سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، میر علی، دتہ خیل اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ، فتنہ الخوارج کے 16 خارجی ہلاک ہوئے، ہلاک خوارجیوں میں دو افغان شہری بھی شامل ہیں، وطن کے دو بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔صدر آصف علی زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کامیاب سکیورٹی آپریشن کے دوران 16 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو شمالی وزیرستان میں مثالی دھول چٹائی گئی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر سردار ایازصادق نے کہا کہ عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد علی خیل میں فتنہ الخوارج کے 12 خارجی ہلاک ہوئے، ہلاک خوارجیوں میں دو افغان شہری بھی شامل ہیں، میر علی میں 2 اور دتہ خیل میں بھی 2 خارجی ہلاک کئے گئے، آپریشنز میں علاقے میں سرگرم خارجی نیٹ ورک کو کاری ضرب پہنچی، ان کارروائیوں کے دوران مادرِ وطن کے دو بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہہد ہوگئے، شہدا میں صوابی کے 43 سالہ حوالدار عصمت علی اور مردان کے 32 سالہ نائیک آفتاب علی شامل ہیں، آپریشنز کے دوران ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقوں میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت، دہشت گردی کے خلاف یہ بھرپور مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ اور پشت پناہی والی دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب سکیورٹی آپریشن کے دوران 16 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے؛ شمالی وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کرنے والے حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ صدر زرداری غیر ملکی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جاری 'عزمِ استحکام' کے تحت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری طاقت سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو شمالی وزیرستان میں مثالی دھول چٹائی گئی ہے۔ جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 16خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائیک آفتاب علی اور حولدار عصمت علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیرداخلہ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائیک آفتاب علی اور حولدار عصمت علی نے اپنا آج قوم کے پرامن کل کے لئے قربان کرکے اعلی مثال قائم کی، شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دہشتگردی کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 16 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی کی عظیم قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،اسپیکر سردار ایاز صادق نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا اور کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف یہ کامیاب کارروائی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور عزم قابلِ تحسین ہیں، ۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے حوالدار عصمت علی شہید اور نائیک آفتاب علی شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی۔
