dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہے، آئی جی بلوچستان

کوئٹہ نومبر16۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر ذمہ دار شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ان پر عملدرآمد سے نہ صرف ڈرائیوروں بلکہ سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کی زندگیاں بھی ممکنہ حادثات سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔انہوں نے یہ بات ٹریفک پولیس کوئٹہ کے تینوں زونز، سٹی، سریاب اور صدر کو ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے نئی گاڑیوں کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری محمد اشفاق احمد، صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ، ڈی آئی ہیڈکوارٹرز طاہر علاو¿الدین، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن میجر(ر)بشیر بڑیچ ،ایس ایس پی ٹریفک دوستین دشتی، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔آئی جی پولیس محمد طاہر نے کہا کہ کسی بھی شہر کے ٹریفک نظام کو دیکھ کر وہاں کے شہریوں کے نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں وقت اور ایندھن کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کا بھی سبب بنتی ہیں۔انہوں نے ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور ٹریفک پولیس پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے مو¿ثر کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس حکومت بلوچستان کے تعاون اور مالی معاونت سے جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہی ہے۔آئی جی پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کو فراہم کی جانے والی نئی گاڑیاں جدید آلات اور کیمروں سے لیس ہوں گی اور انہیں سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس سے ٹریفک کی صورتحال کی مو¿ثر نگرانی اور روانی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے سخت موسمی حالات میں فرائض انجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مختصر بریفنگ بھی دی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ٹریفک پولیس کوئٹہ کو15 نئی گاڑیاں اور 10 ہیوی موٹر سائیکلیں اور 4 عدد لفٹرز باقاعدہ طور پر دئیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More