dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

زراعت اور آبپاشی کا شعبہ علاقے کی معیشت سے وابستہ ہے‘صادق عمرانی

کوئٹہ 18 نومبر ۔صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی سے ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے مختلف عوامی وفود نے نثار عمرانی کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود نے صوبائی وزیر کو ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح کے علاقوں کو درپیش عوامی مسائل، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع میں صحت، تعلیم، بجلی، صاف پینے کے پانی کی فراہمی، آبپاشی کے نظام کی بہتری، زراعت کے فروغ اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کے حوالے سے متعدد مسائل کے حل کے لیے مو¿ثر اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد ناگزیر ہے۔اس موقع پر وفود نے علاقے میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کے فنڈز سے جاری ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی، کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، نالوں کی تعمیر اور زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل سمیت مختلف شعبوں میں ترقیاتی اقدامات عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو ان کے ثمرات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے وفود کی جانب سے پیش کیے گئے عوامی مسائل اور تجاویز کو نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنا اور یقین دلایا کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور شہریوں کی جانب سے نشاندہی کیے جانے والے مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے موقع پر ہی متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر اور غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مو¿ثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔میر صادق عمرانی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی، بجلی، بہتر آبپاشی نظام اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا، دیہی و شہری علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل بنیادوں پر ازالہ کرنا ہےانہوں نے کہا کہ زراعت اور آبپاشی کا شعبہ علاقے کی معیشت اور عوام کے روزگار سے براہ راست وابستہ ہے، اس لیے زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل، آبپاشی کے نظام کی بہتری اور زرعی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر عوامی وفود نے مسائل کے حل کے لیے فوری توجہ دینے، متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے اور عملی اقدامات کی ہدایات جاری کرنے پر صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی خصوصی دلچسپی سے ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح کے علاقوں میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More