سردیوں کی چھٹیوں میں فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر درانی نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور انہیں سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں
