یمن، حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے اورجھڑپیں، درجنوں ہلاک و زخمی
صنعا،یمن میں صنعا میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فجر یمن آپریشن کے تحت فضائی حملے جاری رہے۔ تعز گورنری میں یمنی مسلح افواج اور ملیشیا کے جنجگجوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی ذرائع نے بتایا کہ صنعا گورنریٹ کے ضلع نہم کے اطراف میں جبل صرع کی سرنگوں سے اٹھنے والے دھماکے آدھی رات کو اس علاقے کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کے بعد شروع ہوئے اور اب تک جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان سرنگوں میں حوثیوں کے اسلحے کے گودام موجود ہونے کا امکان ہے۔ فضائی حملوں میں صنعا اور عمران کے اضلاع میں حوثی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یمنی ذرائع نے رپورٹ کیا کہ دو فضائی حملوں میں مغربِ صنعا میں واقع جبل النبی شعیب میں جماعت کے ایک ریڈار سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔اسی طرح فضائی حملوں کی ایک سیریز نے عمران گورنری کے شمال میں واقع ضلع حرف سفیان کے الجبل الاسود علاقے میں حوثی ملیشیا کے فوجی مورچوں اور اسلحے کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایا۔ علی الصبح کے اوقات سے شروع ہونے والے یہ فضائی حملے ایک دن بعد بھی جاری ہیں۔الاقروض کے علاقے میں جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں حوثی عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک فوجی گاڑی تباہ ہو گئی۔ دوسری طرف الاقروض کے علاقے میں واقع گاﺅں الدمنہ میں ایک یمنی خاتون اس وقت ماری گئی جب اسے تب عدن میں تعینات حوثی سنائپرز کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
