dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

بلوچستان،سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ /اسلام آباد،بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی نے بارکھان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے اس حوالے سے سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پرعزم ہیں۔ دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بارکھان کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی ۔وزیر داخلہ نے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہاکہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے تمام ادارے پرعزم ہیں، سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم کی حمایت سے امن دشمنوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاءکی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More