dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس، 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک )نے ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایکنک نے توانائی، سڑکوں، آبپاشی، صحت اور شہری ترقی کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔ان میں لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کوٹو پن بجلی منصوبے کی تعمیر،بلوچستان میں لسبیلہ کینال کی بحالی اور ری ماڈلنگ،میران ڈیم سے گوادر کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ،بلوچستان میں بُلیڈہ، پروم اور چیدگئی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے ڈسٹری بیوٹڈ سولر پاور پلانٹس ،نیشنل گرڈ نیٹ ورک میں ری ایکٹو پاور کمپنسیشن ڈیوائسز نصب کرنے ،پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ منصوبے اوردیرگی، شاہ بوزئی اور تونسہ شریف روڈ کی تعمیر و اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود اسپتال کے قیام اورنیشنل فارنزک ایجنسی کے لیے جدید لیبارٹری کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔نائب وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافے سے بچنے اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی اورکہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں رکاوٹیں دور اور طریقہ کار آسان بنایا جائے، اسحاق ڈار نے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان م¶ثر رابطہ کاری پر زوردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More