بلوچستان ہائیکورٹ کا سمنگلی روڈ کی توسیع میں رکاوٹوں کا نوٹس
بلوچستان ہائیکورٹ کا سمنگلی روڈ کی توسیع میں رکاوٹوں کا نوٹس، عوامی مفاد میں کام جاری رکھنے کی ہدایت۔
اراضی کے معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت روکنے کا جواز نہیں بن سکتی، بلوچستان ہائیکورٹ۔
کوئٹہ کے شہریوں کی وسیع تر سہولت کے پیش نظر سمنگلی روڈ کی توسیع کا کام جاری رکھا جائے، عدالت کی ہدایت۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ کی آئینی درخواست نمبر 824/2016 کی سماعت۔
سمنگلی روڈ کی مجوزہ چوڑائی تک توسیع کا کام کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ سے مطلوبہ تعاون نہ ملنے کے باعث شروع نہ ہو سکا، عدالت کو آگاہ کیا گیا۔
اضافی اراضی کے حصول کی ضرورت نہ رکھنے والے حصوں پر سمنگلی روڈ کی توسیع کا کام جاری ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر کے وکیل کا عدالت میں بیان۔
دستیاب اراضی پر ضرورت کے مطابق کام کیا گیا اور توسیعی منصوبہ نہیں روکا گیا۔ کینٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ
سمنگلی روڈ کی توسیع کے لیے اضافی اراضی کے معاوضے کا تخمینہ جلد مرتب کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا،
عوامی اہمیت کے منصوبوں میں ادارہ جاتی اختلافات اور معاوضے کے معاملات ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے چاہئیں، بلوچستان ہائیکورٹ۔
صوبائی حکومت کوئٹہ کے شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں کی توسیع پر وسائل خرچ کر رہی ہے، سمنگلی روڈ کی توسیع سے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے کے مکین بھی مستفید ہوں گے، عدالت۔
سرکاری اداروں کے عہدیدار ریاست اور عوام کے خادم ہیں،
انہیں ذاتی یا ادارہ جاتی مفادات کے بجائے عوامی سہولت اور وسیع تر قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے، عدالت۔
موجودہ مالی مشکلات میں دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، بلوچستان ہائیکورٹ۔
بلوچستان ہائیکورٹ کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبائی اور وفاقی حکام کا اجلاس بلانے کی ہدایت،
سمنگلی روڈ کی توسیع، اراضی کے حصول اور معاوضے کے معاملات مستقل بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں متعلقہ حکام کے اجلاس کے ذریعے سمنگلی روڈ توسیعی منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہدایت۔
متعلقہ حکام سمنگلی روڈ کی توسیع کے لیے ضروری اقدامات کریں اور منصوبے پر کام جاری رکھتے ہوئے تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں، بلوچستان ہائیکورٹ۔
زرغون روڈ پر اسفالٹک ویئرنگ کورس کا کام مکمل، سائن بورڈز کی تنصیب کا عمل جاری ہے،
عدالت کو پیش رفت رپورٹ میں آگاہ کیا گیا۔
زرغون روڈ پر بعض مقامات پر سائن بورڈز کی تنصیب ٹھیکیدار کی جانب سے مطلوبہ سامان فراہم کیے جانے کے بعد مکمل کی جائے گی۔
یک طرفہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے یو ٹرنز پر اسپائکس نصب کیے جا رہے ہیں، تکمیل کی تاریخ 30 اکتوبر 2026ء مقرر۔
بلوچستان ہائیکورٹ کی حکم نامے کی نقل چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری کو اطلاع اور عمل درآمد کے لیے ارسال کرنے کی ہدایت۔
سمنگلی روڈ توسیعی منصوبے سے متعلق آئینی درخواست کی مزید سماعت 5 نومبر 2026ء کو ہوگی۔