dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

کچھی میں بلوچستان پولیس کی بھرتیوں کےلئے قد اور چھاتی کی پیمائش کا عمل جاری

آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بلوچستان پولیس میں کانسٹیبلان و دیگر آسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں ضلع کچھی کے امیدواروں کے قد اور چھاتی کی پیمائش کا عمل شہید نثار احمد پولیس لائنز کچھی میں شفاف انداز میں جاری ہے۔اس پورے عمل کی نگرانی ڈی آئی جی پولیس ژوب رینج و چیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی سہیل خالد دیگر کمیٹی اراکین کے ہمراہ خود کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی ڈی آئی جی پولیس سہیل خالد نے بتایا کہ بھرتیوں کے عمل کو شفاف، منظم اور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، اور امیدواروں کی جسمانی پیمائش مقررہ معیار کے مطابق کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھرتیوں کے اس عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام امور طے شدہ قواعد و ضوابط اور اعلی انتظامی معیار کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں تاکہ حق دار اور اہل امیدواروں کو ہی موقع مل سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More