dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ڈپٹی کمشنر حب کا بوائز و گرلز ہائر سیکنڈری اسکولوں کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر حب کا بوائز و گرلز ہائر سیکنڈری اسکولوں کا دورہ کیا اساتذہ کی حاضری چیک کی اور طلبہ سے ملاقات کی تعلیمی مسائل کے متعلق انسے دریافت کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے ضلع حب کے بوائز اور گرلز ہائر سیکنڈری اسکولوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی اور اسکولوں میں تدریسی عمل کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کرکے ان سے تعلیمی سرگرمیوں، نصاب اور روزمرہ تدریسی امور کے حوالے سے سوالات کیے۔ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے مختلف مضامین کے بارے میں سوالات بھی کیے اور ان کی تعلیمی استعداد، دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے تعلیمی مسائل، مشکلات اور اسکولوں میں درپیش سہولیات سے متعلق مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے مختلف مضامین کے بارے میں سوالات بھی کیے اور ان کی تعلیمی استعداد، دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے تعلیمی مسائل، مشکلات اور اسکولوں میں درپیش سہولیات سے متعلق مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کے مسائل اور تجاویز توجہ سے سنیں اور متعلقہ امور کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری محنت، لگن اور پابندی? وقت کے ساتھ انجام دیں اور طلبہ کی بہتر تعلیمی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں اسکولوں کے دوروں اور نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور معیاری تدریسی سہولیات میسر آسکیں ڈپٹی کمشنر نے مزید واضح کیا کہ اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور طلبہ کے تعلیمی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More