ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دُکی میں قائم ای پی آئی سنٹر کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دُکی میں قائم ای پی آئی سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام، ویکسین کی فراہمی و محفوظ ذخیرہ کاری اور طبی فضلے کی محفوظ تلفی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیااس موقع پر ای پی آئی آفیسر پیر محمد نے ڈپٹی کمشنر کو حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام، بچوں کو ویکسین کی فراہمی، طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے طریقہ کار اور ماحول دوست ای پی آئی ویسٹ شریڈنگ یونٹ کی فعالیت کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے ای پی آئی سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے حفاظتی ٹیکہ جات کی م¶ثر اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کو مختلف مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں، اس لیے ویکسینیشن پروگرام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے طبی فضلے کی محفوظ تلفی کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں اور مراکز صحت سے پیدا ہونے والے طبی فضلے کو مقررہ حفاظتی اصولوں کے مطابق تلف کرنا نہ صرف ماحول کے تحفظ بلکہ عوامی صحت کے لیے بھی انتہائی ضروری ہیڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ای پی آئی سنٹر میں صفائی ستھرائی، ویکسین کی دستیابی، کولڈ چین اور طبی فضلے کی محفوظ تلفی کے نظام کو م¶ثر اور فعال رکھا جائے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
