dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید کے بھائی کو نامعلوم مسلح افراد اغواءکرکے لے گئے

کوئٹہ ،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءو مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید کے بھائی کو مند کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد اغواءکرکے لے گئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز مشیر کھیل مینا مجید کا بھائی اورنگزیب مجید جارہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اغواءکرلیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی جبکہ وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے مشیر کھیل مینا مجید کی رہائشگاہ پر جاکر ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے مینا مجید کے بھائی کے اغواءکے معاملے پر تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان کی جلد بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More