حرمین شریفین کا تحفظ پوری امتِ مسلمہ کی مشترکہ دینی ذمہ داری ہے،حافظ طاہر اشرفی
پاکستان علماءکونسل اور انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل کے زیرِ اہتمام حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیرِ صدارت منعقدہ آل پارٹیز تعظیمِ حرمین شریفین کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، علماءو مشائخ اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے حرمین شریفین کے تحفظ اور مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔کانفرنس سے قمر زمان کائرہ، شمشیر خان مزاری، مولانا سید ضیاءاللہ شاہ بخاری، مولانا محمد امن لدھیانوی، مولانا اسلم صدیقی، مولانا نعمان ہاشر، مفتی عمر فاروق، مفتی عبدالرحمان مدنی، مولانا طاہر عقیل، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا زاہد منصور، مولانا عبیداللہ گورمانی، حافظ مقبول احمد، مولانا عبدالحادی، مولانا آفتاب نذیر، مولانا نعیب خان، مولانا شہباز احمد نعمانی، مولانا شہباز احمد، مولانا سلطان محمود ضیائ، قاری عبدالحکیم عطار، مولانا اشفاق پتافی اور مولانا ذوالفقار احمد نے خطاب کیا۔مشترکہ اعلامیے میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، سعودی عرب کی شہری آبادیوں، ہوائی اڈوں اور حج و عمرہ زائرین پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا گیا۔ شرکاءنے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کی سلامتی اور جائز دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کی۔کانفرنس نے واضح کیا کہ حوثی مسلح گروہ اور یمن کے عوام الگ ہیں۔ یمن کا تنازعہ شیعہ سنی یا فرقہ وارانہ نہیں، بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور حوثی مسلح گروہ کے درمیان ہے۔ یمنی عوام ہمارے بھائی ہیں اور ان کے لیے فوری انسانی امداد اور پائیدار امن ضروری ہے۔علماءو مشائخ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے مسلم ممالک کی اجتماعی سلامتی، حرمین شریفین کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔ کانفرنس نے حکومتِ پاکستان کی پالیسی اور دفاعی و سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔مشترکہ اعلامیے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امتِ مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی اور عالمی امن کے لیے کوششوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔کانفرنس نے واضح کیا کہ بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے مسلح گروہوں کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک بامعنی نہیں ہو سکتے جب تک وہ تشدد بند نہ کریں، اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول نہ کریں اور امن کے لیے قابلِ اعتماد عزم ظاہر نہ کریں۔ حوثیوں، بی ایل اے، فتن? الخوارج اور دیگر مسلح گروہوں کو مذاکرات کی آڑ میں دہشت گردی جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔شرکاءنے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، رابطہ عالم اسلامی اور عالمی برادری سے شہریوں اور مقدس مقامات کے تحفظ، یمنی عوام کی امداد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مو¿ثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کے ساتھ پاکستان کے عوام، علمائ و مشائخ اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کی یکجہتی غیر متزلزل رہے گی۔
