dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

جنگ میں تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں، اگلے مرحلے کے لیے بھی تیار ہیں،محسن رضائی

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ جنگ چھڑتی ہے تو جوابی حملے جاری رکھنے کے لیے ضروری وسائل موجود ہیں، ہم نے ابھی اپنی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں، اگلے مرحلے کے لیے بھی تیار ہیں۔محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، جنگ چھڑتی ہے تو انٹرنیٹ کیبلز، ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت کی تنصیبات بھی نشانے پر آ سکتی ہیں، ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کی ایران کی تجویز کو التوا میں ڈال دیا اور مذاکرات رک گئے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس جنگ ختم کرنے کا کوئی واضح عملی منصوبہ نہیں، جس سے سفارتی تعطل پیدا ہوا، جنگ کے جاری رہنے سے تعلقات کی صورتِ حال ایران کے حق میں بدل گئی ہے، خلیجی ممالک ایران سے تعلقات پر نظرِ ثانی کر رہے ہیں۔محسن رضائی نے یہ بھی کہا کہ خلیجی ممالک کو یقین ہو گیا ہے کہ امریکی فوج اپنے اڈوں کا دفاع کرنے کے بھی قابل نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More