dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

بلوچ معاشرے میں خواتین کا استحصال قبول نہیں، ربابہ بلیدی

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، مشیرِ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان برائے وومن ڈویلپمنٹ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کا استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ایک بیا ن میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کا گوادر میں بزدلانہ حملہ اور اسکے بعد سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، ترقیاتی منصوبوں تعلیمی اداروں اور عوامی تنصیبات پر حملہ اصل میں بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور عوام کے مستقبل پر حملہ ہے، معصوم شہریوں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا اور انکا استحصال کر کے دہشتگردی کے لئے استعمال کرنا بلوچ روایات کے منافی ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کا استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، بلوچستان کے عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔#/s#

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More