dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

یمنی فوج کا 24 گھنٹوں میں 324حوثی جنگجوﺅں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 982 فضائی کارروائیاں کی گئیں۔حکومتی فوج کے بیان کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، فیلڈ کمانڈروں، اسنائپر پوزیشنز اور سپلائی لائنز کو نشانہ بنایا گیا۔یمنی فوج کا کہنا تھاکہ کارروائیوں میں حوثیوں کے 324 جنگجوں کو ہلاک جبکہ 108 گاڑیوں، آلات اور درمیانے سے بھاری ہتھیاروں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔ادھریمن نے عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یمنی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سلامتی کونسل پر زور دیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔اس حوالے سے سلامتی کونسل کے صدر کو خط ارسال کیا گیا ہے، خط میں ائیرپورٹ پر حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس سے قبل یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا تھا کہ بیلسٹک میزائل حملے کے بعد عارضی طور پر بند کیا گیا عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔قبل ازیں یمن کے حوثیوں نے سعودی عرب کے مختلف مقامات پر حملوں کا دعوی کیا ہے۔حوثیوں کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سعودی عرب میں راس تنورہ اور رابغ آئل ریفائنریوں، ابقیق میں سعودی آرامکو کی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔حوثیوں نے بتایا کہ تازہ حملوں میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سعودی حکام کی جانب سے حوثیوں کے ان دعوں کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More