ہینڈآﺅٹ ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے ایم سی ایچ سینٹر گوم کا تفصیلی دورہ کیا
قلات 3 نومبر ۔ ہینڈآﺅٹ ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے ایم سی ایچ (MCH) سینٹر گوم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ بی اینڈ آر (B&R) کے انجینئر محمد وسیم، محکمہ صحت کے مانیٹرنگ آفیسر میر بلال مینگل اور ممتاز قبائلی رہنما ارباب میر احمد دہوار بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، عملے کی حاضری کا رجسٹر چیک کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات، انتظامی امور اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے واضح کیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ ضلع قلات کے عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین اور معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
