dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

مولانانے کبھی عہدے کا تقاضا نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا۔ایک بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ لینا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کی محسن نقوی سے کوئی بات ہوئی ہو تو ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا، سمجھتا ہوں کہ یہ نوٹسز سیٹل بھی ہوسکتے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں تو کہہ رہے تھے عشق بانی پی ٹی آئی میں مارا جا¶ں گا اور خود محسن نقوی سے ملتے تھے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں اس وجہ سے بند ہوئیں کہ پیغامات چلتے تھے اور بیانیے بنائے جاتے تھے، ان کو بار بار کہا گیا کہ یہ ٹرولنگ نہ کریں یہ نہیں رکتے تھے اس لیے ملاقاتیں بند ہوئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More