dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

آصفہ بھٹو زرداری کا صحافی رابعہ احسن کے قتل پر اظہارِ افسوس

افغانستان میں طالبان حکومت کے مخالف سیاسی رہنماو¿ں کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق افغان نائب صدر اور افغان نیشنل موومنٹ پارٹی کے سربراہ مارشل عبدالرشید دوستم نے طالبان حکومت کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی نام نہاد امارت زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکے گی اور بالآخر اپنے انجام کو پہنچے گی۔افغانستان انٹرنیشنل اور دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق مارشل عبدالرشید دوستم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان قربانیوں کو یاد رکھنا اور آزادی کے مقصد کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔مارشل دوستم نے افغان نوجوانوں کو ملک کا اہم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل باشعور ہے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ ان کے مطابق تعلیم یافتہ افغان نوجوان آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور مستقبل میں افغانستان کی سمت کا تعین بھی یہی نوجوان کریں گے۔سابق نائب صدر نے اپنے بیان میں طالبان حکومت کے موجودہ نظام کو عارضی قرار دیتے ہوئے اس کے مستقبل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کے یہ بیانات طالبان مخالف سیاسی قیادت کی جانب سے موجودہ حکومتی نظام پر جاری تنقید اور افغانستان کے سیاسی مستقبل سے متعلق اختلافات کی عکاسی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ مارشل عبدالرشید دوستم افغانستان میں سابق حکومت کے دوران نائب صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں اور طالبان مخالف سیاسی سرگرمیوں میں اپنا مو¿قف پیش کرتے رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More