علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی تھے‘ نور محمد دمڑ
صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے 9 نومبر یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی تھے، جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، خود اعتمادی، اتحاد، بیداری اور آزادی کا شعور اجاگر کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی فکر و فلسفے کے ذریعے نوجوان نسل کو بلند حوصلے، خود اعتمادی، محنت اور مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔ ان کا پیغام آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، خصوصاً نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی کو سمجھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا خواب ایک ایسے معاشرے کا قیام تھا جہاں انصاف، مساوات، اخوت، بھائی چارہ اور اسلامی اقدار کو فروغ حاصل ہو۔ ہمیں بحیثیت قوم ان کے افکار پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ یومِ اقبال محض ایک دن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اپنے قومی شاعر کے افکار، تعلیمات اور نظریات پر غور کرنے اور ان پر عملی طور پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے آخر میں صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی، اتحاد اور یقین و عمل کو اپناتے ہوئے نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت اور ملک کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
