dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ہنرمند افرادی قوت کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہے‘بلال خان

کوئٹہ، 10 نومبر۔بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل کے ہمراہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر حب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے تحت شروع کیے گئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے سلسلے میں نوجوانوں کی مہارتوں کی جانچ اور تشخیصی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروگرام کے مختلف پہلوو¿ں اور ہنرمند نوجوانوں کو بین الاقوامی روزگار کے مواقع سے منسلک کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا صوبے کی معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتی ہے اور نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرکے ان کے لیے روزگار کے وسیع تر مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کی فنی استعداد میں اضافے، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے ذریعے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی فنی تربیت، مہارتوں کی بہتری اور روزگار کے مواقع سے ان کی مو¿ثر وابستگی کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More