صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ کا اظہار تعزیت
صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اس افسوسناک موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر و استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
