انسانی حقوق کا تحفظ عملی اقدامات سے ممکن ہے، سینیٹر ثمینہ زہری
سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ محض وعدوں سے نہیں ،عملی اقدامات سے ممکن ہے۔سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے دو روزہ جنیوا میں منعقد ہونے والی انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی عالمی پارلیمانی کانفرنس برائے انسانی حقوق میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ کانفرنس کا موضوع ”بحرانوں اور تبدیلیوں کے دور میں انسانی حقوق کا تحفظ، پارلیمان کی ذمہ داری“ تھا۔کانفرنس کے دوران سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بنیادی آزادیوں کے تحفظ، انسانی وقار کے فروغ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے وعدوں کو مو¿ثر قومی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے پارلیمان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق مباحثوں میں حصہ لیا۔کانفرنس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ انسانی حقوق کا مو¿ثر تحفظ صرف قانون سازی اور آئینی ضمانتوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان پر عملی عملدرآمد، ادارہ جاتی جوابدہی اور انصاف تک رسائی کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں خواتین، بچوں، اقلیتوں، تارکین وطن اور خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے نئے چیلنجز بھی زیر بحث آئے۔پاکستان کے پارلیمانی نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہوئے بنیادی حقوق کے آئینی تحفظ، قانون سازی کے جائزے، پارلیمانی نگرانی اور اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ قوانین اور ان پر عملدرآمد کے درمیان موجود خلا کو دور کیا جا سکے۔ سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق اس ضمن میں انسانی حقوق سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے اور قانون سازی و نگرانی کے ذریعے ادارہ جاتی جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پارلیمانی فورم کی حیثیت رکھتی ہے۔کانفرنس میں آزادی اظہار کے تحفظ، جمہوری اداروں کے استحکام اور اس امر کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی انسانی وقار اور بنیادی آزادیوں کی قیمت پر نہ ہو۔دو روزہ کانفرنس میں مختلف ممالک کے ارکان پارلیمان، اقوام متحدہ کے نمائندوں، قومی انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اپنے تجربات اور عملی تجاویز کا تبادلہ کیا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی کانفرنس میں شرکت انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی پارلیمانی مکالمے اور تعاون میں پاکستان کی مسلسل شمولیت کی عکاس ہے، جس کا مقصد آئینی اور بین الاقوامی وعدوں کو شہریوں کے لیے حقیقی اور مو¿ثر تحفظ میں تبدیل کرنا ہے۔
